پی اے ایف طیارہ گر کر تباہ

شائع June 4, 2014

منگل کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بس ٹرمینل کے قریب پاکستان فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار تربیتی پائلٹ اور نگران پائلٹ دونوں ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں دو شہری بھی ہلاک ہوئے۔

پی اے ایف ترجمان کے مطابق، فائٹر طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا جب وہ بلدیہ ٹاؤن کے قریب یوسف گوٹھ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں ایک بس ڈرائیور علی اکبر اور پینٹر ساجد بھی ہلاک ہوا۔