آسٹریلیا میں ہندوستانی مٹی کی پچیں

شائع June 6, 2014
۔ —تصویر بشکریہ پچ کیئر ۔ کام
۔ —تصویر بشکریہ پچ کیئر ۔ کام

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بلے بازوں کو سپین باؤلنگ کے خلاف تیاری میں مدد کے لیے انڈیا سے مٹی منگوا کر برصغیر جیسی پچیں تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ آؤٹ ڈور پچیں برسبین میں نیشنل کرکٹ سینٹر کے قریب بچھائی جائیں گی ۔

ان کم اچھال والے ٹریکس پر آسٹریلین بلے باز اور باؤلرز انڈیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں سیریز کے لیے گھر پر ہی تیاری کر سکیں گے۔

دنیا کی نمبر ون ٹیم آسٹریلیا روائتی طور پر برصغیر کی سپین وکٹوں پر مشکل میں دکھائی دیتی ہے۔

ٹیم کے پرفارمنس مینیجر پیٹ ہارورڈ کہتے ہیں کہ کرکٹ آسٹریلیا سمر سیزن کے اختتام سے پہلے پہلے ہندوستانی مٹی کی بنی پچوں کو تیار د یکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے فیئر فیکس میڈیا سے گفتگو میں بتایا آسٹریلیا کے ایک تہائی میچ برصغیر میں ہوتے ہیں ، ایسے میں ان کی تیاری بہت ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی مٹی کی پچوں کے آئیڈیا پر کافی عرصہ سے کام جاری تھا۔

ہارورڈ نے بتایا کہ آسٹریلیا ٹیم سپین کے خلاف پریکٹس کرتی رہتی ہے لیکن' ہم جانتے ہیں کہ یہ پریکٹس برصغیر کی پچوں پر کھیلنے جیسی حقیقی نہیں'۔

'ہم ہو بہو برصغیر جیسی پچیں تو نہیں بنا سکیں گے لیکن کوشش ہو گی کہ حد ممکن ویسی بنا سکیں'۔

ہارورڈ کا کہنا تھا کہ کچھ آسٹریلین بلے باز قدموں کے استعمال اور سپین کے خلاف کھیلنے میں اچھے ہیں لیکن مجموعی طور پر 'ہمیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے'۔

آسٹریلیا کی اگلی ٹیسٹ سیریز اکتوبر، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف ہو گی، جہاں انہیں ٹاپ آف سپنر سعید اجمل اور ان کے ساتھی باؤلرز کا سامنا کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال انڈیا کے ٹور پر آسٹریلیا کو 0-4 سے شکست ہوئی تھی۔

رواں ہفتے مائیکل کلارک نے اعتراف کیا تھا کہ ان کی ٹیم نے انڈیا میں اچھا نہیں کھیلا۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025