شمالی افغانستان میں سیلاب، 50 سے زائد افراد ہلاک

شائع June 7, 2014
فائل فوٹو اے ایف پی
فائل فوٹو اے ایف پی

قندوز: شمالی افغانستان میں سیلاب سے کم از کم 50 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں گھروں کے بہہ جانے کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان محمود ہکمل نے اے ایف پی کو بتایا کہ شید بارشوں کے باعث آنے والے طوفان سے صوبہ باغلان کے ضلع گزرگاہ نور میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

ہکمل نے بتایا کہ ہم نے ملبے سے خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد لاشیں نکال لی ہیں جبکہ متعدد افراد لاپتہ بھی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ابتدائی اطلاعات ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

گزرگاہ نور کے ضلعی گورنر نور محمد گزر نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 66 ہے۔

نور نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز سیلاب نے چار گاؤں تباہ کیے جس سے 2 ہزار سے زائد گھر بہنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ شمالی صوبے بدک شان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 300 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

دو مئی کو ضلع آرگو میں پیش آنے والے اس سانحے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025