• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.7°C

پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی ٹرین روک لی گئی

شائع June 8, 2014

لاہور: گورو ارجن دیو جی ملیے کی سالانہ رسومات کے سلسلے میں آج اتوار کی صبح پاکستان آنے والی سکھ یاتریوں کی ٹرین کو اٹاری ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

ہندوستانی حکام نے سکھ یاتریوں کو بتایا کہ پاکستان میں ٹرین کا سفر محفوظ نہیں اور خدشہ ہے کہ ٹرین پر حملہ ہوسکتا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ہم اپنے باشندوں کو ٹرین کے ذریعے پاکستان جانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

ٹرین کو روکنے کے بعد انتظامیہ نے سکھ یاتریوں کو اترا اور خالی ٹرین کو پاکستان روانہ کردیا۔

ڈان نیوز ٹی وی رپورٹ کے مطابق سکھ یاتری اب واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان پہنچیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025