• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C

شمالی وزیرستان میں دو ڈرون حملے، 16 افراد ہلاک

شائع June 11, 2014 اپ ڈیٹ June 12, 2014

میرانشاہ: قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دو مختلف ڈرون حملوں کے نتیجے میں 16 عسکریت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پہلا ڈرون حملہ کے دوران تحصیل غلام خان کے ایک گھر اور ایک گاڑی پر دو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں چھ ہلاکتیں پیش آئیں۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں ایک 'ہائی ویلیو ٹارگٹ' بھی ہلاک ہوا ہے تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں چار ازبک اور دو پنجابی طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے پک اپ ٹرک ایک گھر کے باہر پارک کیا جس کے بعد حملہ کردیا گیا۔

حملے کے باعث گھر اور ٹرک دونوں مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیے: لائیو کوریج کا چورن

مقامی مخبروں کا کہنا ہے کہ گھر اور ٹرک دونوں میں تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔

ایک اور سیکورٹی افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں بڑھ جانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

ایک اور ڈرون حملہ

دوسری جانب میران شاہ کے قریب درپہ خیل میں ایک اور ڈرون حملے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ڈرونز نے چار مختلف کمپاؤنڈ اور ایک پک اپ ٹرک کو آٹھ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

انٹیلیجنس ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں کم از کم دس ڈرونز پرواز کررہے ہیں۔

مزید پڑھیے: ایک دن -- دو قیامتیں

یہ ڈرون حملے ایک ایسے موقع پر کیے گئے ہیں جب ازبک جنگجو گروپ اسلامی تحریک ازبکستان نے کراچی ایئر پورٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب پوری رات چلنے والے اس حملے کے نتیجے میں دس حملہ آوروں سمیت 37 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال پاکستانی حدود میں ڈرون حملوں کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

اس سے قبل دسمبر دو ہزار تیرہ میں شمالی وزیرستان میں دو اور ضلع ہنگو میں ایک ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔

25 دسمبر 2013 کو پاکستانی سکیورٹی حکام کے مطابق شمالی وزیرستان میں ہونے والے ایک امریکی ڈرون حملےمیں کم سے کم تین مبینہ ’عرب جنگجو‘ ہلاک ہو گئے تھے۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہونے والا یہ حملہ شمالی وزیرستان کے گاؤں قطب خیل میں کیا گیا۔

تبصرے (7) بند ہیں

guleanwer memon Jun 11, 2014 09:00pm
Apne shehryon ko qatl kar ke writt ka mutalba karne walon ki writt dron ke samne kahan chali gai?
abdulrauf akhtar Jun 12, 2014 01:12am
Must be condemned in strongest possible term's rather much more than that . If possible Government kick American out of our country .
ٰIqbal Jehangir Jun 12, 2014 02:14pm
@guleanwer memon: دہشت گرد ،یہ طالبان ظالمان ہوں یا القائدہ و ازبک وغیرہ وغیرہ ، صرف گولی و طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔ دنیا بھر کے دہشت گرد پاکستان میں موجود ہیں۔ "ہر کوئی شمالی وزیرستان میں ہے،وہاں عرب ہیں ،ازبک ہیں ،تاجک ،انڈونیشی ،بنگالی، پنجابی ،افغان ، چیچن اور سفید جہادی ۔ یورپین جہادی" کامران خان ممبر پارلیمنٹ، میران شاہ۔ "تقریبا ۔10 ہزار غیر ملکی جہادی شمالی وزیرستان میں ہیں"( ڈیلی ڈان) وہان القائدہ ہے،طالبان ہیں، پنجابی طالبان ہیں ،حقانی نیٹ ورک ہے،حرکت جہاد اسلامی ہے،لشکر جھنگوی ہے وغیرہ وغیرہ ۔ اسامہ بن لادن کے ساتھی غیرملکی دہشت گرد شمالی وزیرستان پر قبضہ کئے بیٹھے ہیں اور انہون نے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور شمالی وزیرستان سے یہ سارے ملک میں پھیل گئے ہیں ۔ کراچی کا حالیہ حملہ اس کی مثال ہے۔ ان غیر ملکی جہادیوں کا پاکستان میں کیا کام ہے؟کیا ان دہشت گردوں کو قابو میں لانا ہمارا کام نہ ہے اور ہم نے اس ضمن میں کیا، کیا ہے؟ یہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے، انکو اس علاقہ سے طاقت کے بل بوتے پر نکال باہر کرنا ہو گا۔ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے درندے ہیں ‘ ان کا نہ تو اسلام اور نہ ہی پاکستان سے کوئی تعلق ہے۔ ایسے درندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہیے۔ دہشت گردی کی وجہ سے انسانوں کی جان، مال اور آبرو کو خطرے میں نہیں ڈالاجاسکتا ہے۔یہ ہماری موجودہ اور آیندہ نسلوں کے وسیع تر مفاد میں ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کو ہر ممکن طریقے سے اور ہر قیمت پر روکا اور ناکام بنایا جائے۔ہم کب تک دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے رہیں گے؟
jamal Jun 12, 2014 03:57pm
@ٰIqbal Jehangir: میرے بھایی ان سب سوالوں کاایک جواب ھے . یہ کدھرسے وزیرستان پہنچتے ھیں کیسے پہنچتے ھیں یہ جواب تلاش کرو بعد میں خود ارام سے سوجاوگے
jamal Jun 12, 2014 04:00pm
اخر یہ لوگ وزیرستان کس راستے پہنچتے ھیں معلوم ھوجایے توارام سے بیٹھوگے
khan Jun 12, 2014 08:18pm
@ٰIqbal Jehangir: Well brother it's hard reality that waziristan has become den of terrorists. Terrorists like Uzbek Tajik Chichen Arabs and of course Punjabis. But have you ever thought that why these terrorists have selected Waziristan /Pakistan for their operations against our country pakistan and and Afghanistan, because ones shoudnt turn one's eyes from the fact that we want Islamic Amarat of Afghanistan on one hand but unfortunately don't want the same Amarat for ourselves. Stating that jihad is valid in Afghanistan but don't validate it for ourselves why is this duplicity? And yet again you said Waziristan is the center of terrorism but what about Karachi in which dozens of innocent people die on daily basis, why action is not taken aganist them as that of waziristan pattern, choudry nisar says Islamabad has been plugged by terrorists but again fingers raise at waziristan first, why is this double standard? Until and unless we don't want to bring radical change in our strategic concepts we won't be able to overcome this menace. Uzbek ,Tajiks, Arabs, Chichens have been expelled by their respective states but here in pakistan things go on the reverse, instead people of waziristan are cautioned to get the foreigners out within 15 days. What kind of irresponsibility is this? What's the state for
khan Jun 12, 2014 08:22pm

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025