بگرام جیل سے رہا ہونیوالے قیدی اپنے ممالک منتقل

شائع June 13, 2014
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔

واشنگٹن: افغانستان میں قائم امریکی بگرام جیل سے رہا کیے گئے دس پاکستانیوں سمیت بارہ قیدیوں کو رہا کرکے ان کے آبائی ملکوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ ایک درجن غیر ملکی قیدی بگرام جیل سے رہا کیے گئے، جہاں یہ افراد بغیر کسی ٹرائل کے سالوں سے قید تھے۔

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ قیدیوں، جن میں دس پاکستانی، ایک فرانسیسی اور ایک کویتی شہری شامل تھا، کو بگرام جیل سے رہا کرکے گذشتہ ماہ ان کے آبائی وطن روانہ کردیا گیا ۔

اڑتیس افغان قیدی ابھی بھی بگرام جیل میں موجود ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ وزارت دفاع نے کانگریس کوقیدیوں کی منتقلی کے بارے میں دس روز قبل ہی آگاہ کر دیا تھا۔

باراک اوباما کی حکومت کوبگرام کی امریکی جیل کے حوالے سے بھی گوانتامو بے کی طرح شدید تنقید کا سامنا ہے۔

امریکی انتظامیہ ان جیلوں میں دہشت گردوں کے ساتھ تعلق کے شبہہ میں قید کیے گئے افراد کو رکھتی ہے، لیکن ثبوت کی عدم دستیابی کے باعث انھیں رہا کرنا پڑتا ہے۔

اوباما انتظامیہ بگرام اور گوانتاموبے کی جیلوں کو بند کرنے کے بارے میں بھی سوچ رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025