کوئٹہ میں 5.3 شدت کا زلزلہ

شائع June 13, 2014
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔

کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے افسر ذبیح اللہ نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار کے قریب تقریباً 26 کلومیٹر گہرائی میں تھا اور اس کی شدت تقریباً 5.3 تھی۔

جمعے کی صبح آنے والےزلزلے کے جھٹکے ارد گرد کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

پاکستان ایک ایسی پٹی پر واقع ہے، جہان انڈین اور یوریشین ٹیکٹونک پلیٹس آپس میں ملتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں اکثر و بیشتر زلزلے آتے رہتے ہیں۔

آٹھ اکتوبر 2008 اور گزشتہ برس ستمبر میں بلوچستان میں آنے والا زلزلے پاکستانی تاریخ کے بڑے زلزلوں میں شمار ہوتے ہیں، جن کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور بے گھر ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025