ڈریگن ٹو' دھوم مچانے کو تیار'
لاس اینجلس: سمر فلم سیزن میں 'ہاؤ ٹو ٹرین ڈریگن ٹو' اس ہفتے امریکی باکس آفس پر بلاک بسٹر فلم سیکوئل '22 جمپ سٹریٹ' کا مقابلہ کرے گی۔
ڈریم ورکس اینیمیشن کے مطابق فلم 'ہاؤ ٹو ٹرین ڈریگن ٹو' میں 2010 میں بننے والی پہلی فلم کے ہی تمام کردار شامل ہیں تاہم اس مرتبہ اس میں منہ سے آگ نکالنے والےوحشی جانور کا بھی اضافہ کیا گیا ہے، جو دیکھنے والوں کو سنسنی سے بھرپور مناظر فراہم کرے گا۔
جہاں نوجوان اور ٹین ایجرز کامیڈی فلم '22 جمپ سٹریٹ' کی جمعے کو ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں ، وہیں بچے اوران کے والدین اس ویک اینڈ پر ڈریگن ٹو کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔
باکس آفس ٹریکر ایگزیبٹر ریلیشن کے جیف بوک کے مطابق جمپ اسٹریٹ جمعے کو چھائی رہے گی لیکن ڈریگن ٹو ویک اینڈ پر اپنا جادو جگائے گی کیوں کہ اسے ان گرمیوں کی کامیاب ترین اینیمیٹڈ فلم تصور کیا جا رہا ہے۔
پہلی ڈریگن فلم نے نہ صرف چار سو پچانوے ملین ڈالر کا رہکارڈ بزنس کیا تھا بلکہ اس فلم نے دو آسکر ایوارڈز بھی جیتے تھے، جبکہ اس فلم کے تھری ڈی سیکوئل کا بھی گذشتہ ماہ ہونے والے کینز فلم فیسٹیول میں شاندار خیر مقدم کیا گیا تھا۔
یہ فلم ہکپ اور ٹوتھ لیس کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔ ڈریگن پارٹ ون کا نوجوان ہیرو اور اس کا ڈریگن موجودہ فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔
اس فلم میں شائقین کے لیے بہت سے سرپرائز ہیں ،جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ دیگر فیملی موویز کے برعکس اس فلم کا ہیرو اکائی خاندان میں رہتا ہے۔
روٹن ٹماٹوز مووی ریویو ویب سائٹ پر شائع شدہ ایک تبصرے میں کہا گیا کہ "دلچسپ،جذبات سے بھرپور اور خوبصورتی سے فلمائی گئی اینیمیٹڈ فلم 'ہاؤ ٹو ٹرین ڈریگن ٹو' یقیناً اپنے سیکوئل کی طرح کامیابی حاصل کرے گی۔
ایگزیبیٹر ریلیشن کے ایک تجزیہ نگار کے مطابق 22 جمپ اسٹریٹ نے ٹومیٹو میٹر پر 92 فیصد اسکور حاصل کیا تھا۔