• KHI: Partly Cloudy 18.6°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.6°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.7°C

جسٹس عمرعطاء بندیال نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

شائع June 17, 2014

اسلام آباد: جسٹس عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف برداری کی پروقار تقریب منگل کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں منتعد ہوئی جس میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے جسٹس عمر سے حلف لیا۔

جسٹس عمر اعطاء بندیال کی شمولیت کے بعد سپریم کورٹ میں کل ججوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

اس موقع پر سپریم کورٹ کے جج صاحبان اور سینئیر وکلاء بھی تقریب میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ جسٹس عمر اعطاء بندیال اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025