• KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:52pm
  • LHR: Asr 3:37pm Maghrib 5:14pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:52pm
  • LHR: Asr 3:37pm Maghrib 5:14pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:16pm

جیوانٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل

شائع June 20, 2014 اپ ڈیٹ June 21, 2014
فائل فوٹو۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پیمرا قوانین کی خلاف ورزی پر نجی ٹی وی چینل جیو انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی نیوز کے لائسنس معطل کر دیئے۔ ساتھ ہی جیو انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی نیوز پر ایک ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پیمرا نے اپنے تمام فیلڈز دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اتھارٹی کے فیصلوں پر من و عن فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

پیمرا اتھارٹی کا 97 واں اجلاس جمعہ کو پیمرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں جیو انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی نیوز کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کے معاملات زیر غور آئے۔

اتھارٹی نے طویل مشاورت اور متعلقہ پیمرا دفعات پر غور کے بعد جیو انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی نیوز کی جانب سے خلاف ورزیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے متفقہ طور پر جیو انٹرٹینمنٹ کا لائسنس 30 دن کیلئے معطل کیا اور ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

اتھارٹی نے جیو انٹرٹینمنٹ کے پرو گرام ’’اٹھو جاگو پاکستان‘‘ اور اس کی پوری ٹیم میزبان شائستہ لودھی، پروڈیوسر وغیرہ پر پابندی عائد کر دی۔ اتھارٹی نے اس پروگرام کو کسی بھی چینل پر دوبارہ براڈ کاسٹ کرنے پر بھی پابندی عائد کی۔

اے آر وائی نیوز کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں پر اتھارٹی نے متفقہ طور پر اے آر وائی نیوز کا لائسنس 15 روز کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ اور ایک کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

اتھارٹی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’کھرا سچ‘‘ اور اس کے اینکر پرسن مبشر لقمان پر پابندی عائد کی جس میں عدلیہ کے خلاف بدنیتی پر مبنی اور توہین آمیز پروگرام مسلسل پیش کیا جا رہا تھا۔

پیمرا نے اپنے تمام فیلڈ آفسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اتھارٹی کے فیصلوں پر من و عن فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے جیو ٹی وی نیٹ ورک کے چینل کو دوسری مرتبہ معطلی کا سامنا ہے اس سے پہلے 6 جون، 2014 کو پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے جیو نیوز کا لائسنس 15 روز کے لیے معطل کرتے ہوئے ادارے کی انتظامہ پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

جیو نیوز نے سوشل میڈیا پر شائع ایک بیان میں کہا ہے پندرہ دن معطلی کی مدت مکمل ہونے کے بعد ہفتے کو بارہ بجے جیو نیوز کی نشریات بحال ہو جائے گی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Gulfam Ramay Jun 21, 2014 09:31am
its Good decision PEMRA......
pakistani Jun 21, 2014 02:25pm
agli bari express ki hae, lagta hae. Qadam qadam agey

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024