چین: پولیس اور جرائم پیشہ افراد میں جھڑپ، 13ہلاک
چین: صوبہ سنکیانگ میں پولیس کے ساتھ جھڑپ کے نتیجےمیں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ان کا تعلق مبینہ طور پر جرائم پیشہ گروہ سے تھا۔
ہفتے کو ضلعی حکومت کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھنے والے تیرہ افراد نے ایک کار کو پولیس کی ایک عمارت کے ساتھ ٹکرا دیا۔
ویب سائٹ کے مطابق ان کی اس حرکت کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی اور 13افراد کو ہلاک کردیا۔
سنکیانگ کے سرکاری ویب پورٹل نے اس واقعے میں 3 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔