امریکا کا میکسیکو پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

شائع June 28, 2014
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔

لاس اینجلس: امریکی بارڈر سیکورٹی ایجنسی نے جمعہ کو الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکسیکو کے ایک ملٹری ہیلی کاپٹر نے امریکی حدود میں سو میٹر تک اندر آکر فائرنگ کی ہے، جبکہ میکسیکو نے اس بیان کی تردید کردی ہے۔

امریکا کے کسٹم اور بارڈر پروٹیکشن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا یہ واقعہ جمعرات کی صبح پونے پانچ بجے اس وقت پیش آیا جب میکسیکو کے ایک فوجی جہاز نے شمال کی جانب سے ایریزونا کے علاقے کو پار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے دو گولیاں فائر کی گئیں، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ واقعہ گاؤں سین میگوئیل کے جنوب مغرب میں تقریباً 13 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق میکسیکن جہاز بارڈر کے قریب قانون نافذ کرنے کے حوالے سے ایک آپریشن کی غرض سے محوِ پرواز تھا۔

میکسیکو کے دفتر اٹارنی جنرل کی جانب سے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے امریکی سرحد کو پار نہیں کیا اور نہ ہی اس کے ذریعے فائرنگ کی گئی۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بھی میکسیکو کے ایک جہاز نے ایریزونا کے علاقے میں ساسیب کے قریب امریکی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025