• KHI: Maghrib 6:57pm Isha 8:17pm
  • LHR: Maghrib 6:35pm Isha 8:02pm
  • ISB: Maghrib 6:43pm Isha 8:12pm
  • KHI: Maghrib 6:57pm Isha 8:17pm
  • LHR: Maghrib 6:35pm Isha 8:02pm
  • ISB: Maghrib 6:43pm Isha 8:12pm

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری

شائع June 30, 2014 اپ ڈیٹ July 1, 2014
فائل فوٹو۔۔
فائل فوٹو۔۔

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرا ر رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی رمضان المبارک کے باعث عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت پر کیا گیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ماہ جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے وزارت خزانہ 51 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3٫36 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی تھی، تاہم یکم جون کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2025
کارٹون : 20 اپریل 2025