نائیجیریا: مارکیٹ میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک

شائع July 1, 2014
نائجیریا کی مارکیٹ میں دھماکے کے بعد لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
نائجیریا کی مارکیٹ میں دھماکے کے بعد لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

میدوگری: شمال مشرقی نائجیریا کے شہر میدو گری میں ٹرک بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہسپتال اور پولیس ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا شہر کی مصروف ترین مارکیٹ میں صبح سویرے کیا گیا جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ای ڈی ڈیوائس چارکول سے بھرے ٹرک میں نصب کی گئی تھی جو دھماکے سے پھٹ گئی، واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

مارکیٹ کے قریب رہنی والی ایک خاتون کرونا کولو نے بتایا کہ جب میں وہاں پہنچی تو انتہائی ہولناک منظر تھا، متعدد لوگ آگ میں پھنسے ہوئے تھے۔

اس دوران موقع پر موجود افراد نے آگ بجھانے والے عملے پر دیر سے جائے وقوعہ پر پہنچنے کا الزام عائد کرتے ہوئے حملہ کرنے کی بھی کوشش کی۔

متاثرین کو اسٹیٹ اسپیشلسٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اے ایف پی کے مطابق ان کے نمائندے نے 15 لاشیں دیکھیں۔

ان میں سے کچھ افراد کے ہاتھ اور بازو جسم سے غائب تھے۔

ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذإے داری قبول نہیں کی لیکن ماضی میں بوکو حرام اس طرح کے حملوں میں ملوث رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2025
کارٹون : 2 جولائی 2025