• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.5°C

سری لنکا میں رنگین عبایا کی مہم

شائع July 8, 2014 اپ ڈیٹ July 8, 2014 01:54am

کولمبو: سری لنکا کی ایک بڑی مسلم تنظیم ایک مہم کے ذریعے مسلمان خواتین کو سیاہ کے بجائے رنگین عبائے استعمال کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔

مہم کا مقصد سنہالی اکثریت کی آبادی والے ملک میں پردے کے اسلامی رواج کو مزید قابل قبول بنانا ہے۔

سری لنکا کی مسلم کونسل نے ایک اعلان کے ذریعے خواتین کو کہا ہے کہ وہ اپنے سیاہ عبائے لائیں اور ان کے بدلے رنگین عبائے لے جائیں۔

جمعیت علماء کے ایک مشیر کا کہنا تھا کہ جب ساری خواتین سیاہ عبائے استعمال کریں گی تو اس سے تاثر ملتا ہے کہ 'ہم وردی میں ملبوس ایک فورس ہیں'۔'نقاب نے بھی سیکورٹی خدشات بڑھائیں ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026