• KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C

ارجنٹائن اور نیدرلینڈ کا سیمی فائنل ڈچ ملکہ کیلئے مصیبت بن گیا

شائع July 9, 2014

دی ہیگ : ڈچ کوئن میکسما کو اس وقت دوہری الجھن کا سامنا ہے جس کی وجہ فٹبال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیدرلینڈ اور ارجنٹائن کے درمیان سیمی فائنل ہے اور اس بات سے ملکہ کی وفاداری اپنے آبائی اور موجودہ ملک کے درمیان تقسیم ہوکر رہ گئی ہے۔

ڈچ بادشاہ ولیم الیگزینڈر سے 2002ءمیں شادی کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں پیدا ہونے والی میکسما کو اورنج اور بلیو جرسیوں میں ملبوس کھلاڑیوں کو آمنے سامنے دیکھنا پڑ رہا ہے۔

مگر اس بار معاملہ اتوار کو ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل کے ٹکٹ کا ہے جس کی اہمیت سے انکار ممکن ہی نہیں۔

اس سے پہلے 2006ءمیں جب یہ دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں آمنے سامنے آئیں تو میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا اور دونوں نے ہی اگلے مرحلے میں جگہ بنالی، جس سے میکسما کو اس وقت کافی سکون محسوس ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ارجنٹائن کا نتیجہ میرے لئے اہم ضرور ہے مگر اب میں ڈچ شہری ہوں۔

رواں ہفتے نیدرلینڈ حکومتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا تھا " شاہی خاندان ڈچ ٹیم کی حمایت کررہا ہے"۔

معروف ڈچ اخبار دی ٹیلیگراف نے ساﺅپاﺅلو میں کھیلے جانے سیمی فائنل سے ایک روز پہلے لکھا " بدھ کو کھیلے جانیوالا سیمی فائنل شاہی خاندان کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے"۔

مگر ارجنٹائنی میڈیا میں یہ رپورٹس بھی سامنے آئی کہ اس اہم مقابلے نے شاہی جوڑے کے درمیان کشیدگی پیدا کردی ہے جبکہ کچھ تو مملکت تقسیم ہونے کی بات بھی کررہے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Saleem dad khan Jul 10, 2014 02:10am
Dubai

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025