کولمبو: سری لنکن مسلم خواتین نے سیاہ کی بجائے مختلف رنگوں کے عبایا کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

سری لنکا کی مسلم کونسل نے ایک اعلان کے ذریعے خواتین کو کہا تھا کہ وہ اپنے سیاہ عبائے لائیں اور ان کے بدلے رنگین عبائے لے جائیں۔

کونسل کے نائب صدر حلیم احمد نے بتایا کہ مختلف رنگوں کے عبایا کی مہم پر مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔

خواتین اپنے سیاہ عبایا تبدیل کر رہی ہیں، مختصر وقت میں بارہ سو عبائے تبدیل کئے چکے ہیں اور آئندہ ہفتے یہ تعداد دو ہزار تک پہنچنے کی توقع ہے۔

اس وقت یہ مہم کولمبو اور دیگر شہری علاقوں میں چلائی جا رہی ہے۔

سری لنکا میں مسلم مختلف تنظیموں جیسے بدو بالا سینا کے ابھرنے کے بعد سے مسلم ادارے مسلم مخالف جذبات کو مسترد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مسلم کونسل نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ مرد حضرات رنگا رنگ عباﺅں کو خواتین پر تھوپ رہے ہیں۔

جمعیت علماء کے ایک مشیر کا کہنا تھا کہ جب ساری خواتین سیاہ عبائے استعمال کریں گی تو اس سے تاثر ملتا ہے کہ 'ہم وردی میں ملبوس ایک فورس ہیں، نقاب نے بھی سیکیورٹی خدشات بڑھائے ہیں'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں