• KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.8°C
  • ISB: Clear 32.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.8°C
  • ISB: Clear 32.4°C

عمر اکمل کے بینک اکائونٹس بحال

شائع July 16, 2014 اپ ڈیٹ July 16, 2014 10:22pm

کراچی:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے پاکستانی کرکٹرعمراکمل کےبینک اکاؤنٹس بحال کر دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایف بی آر نے کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ، عمر اکمل اور اظہرعلی کونوٹس بھجوائےتھے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ ایف بی آر کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس ارسال کیے تھے۔

ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ ماہ ہی بتا دیا گیا تھا کہ عمر اکمل کے بینک اکائونٹس ٹیکس کی عدم ادائیگی پر منجمد کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ عمر اکمل کے اکائونٹس 30لاکھ روپے سے زائد ٹیکس کی عدم ادائیگی پر منجمد کیے گئے تھے جبکہ بینکوں سے ان کے دیگر اکائونٹس کی تفصیلات بھی طلب کی گئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026