• KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
  • KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C

سیالکوٹ سیکٹر سے انڈین فوجی گرفتار

شائع August 6, 2014

سیالکوٹ: ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار کو پاکستانی سرحد میں داخل ہونے پر سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر سے حراست کرلیا گیا۔

ہندوستانی فوجی کو چناب رینجرز کی جانب سے سرحد کی خلاف وزری کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے کے بعد اسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

انڈیا کے اخبار دی ہندو کے مطابق ہندوستانی فوجیوں کی کشتی دریا چناب میں خراب ہو گئی تھی جن میں سے ایک سپاہی پانی کی لہروں کے ساتھ بہہ گیا تھا۔

یاد رہے کہ 23جولائی کو ہندوستانی فوج نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے ایک شخص کو قتل کردیا تھا جبکہ چارہ واہ سیکٹر میں فائرنگ سے دو عام شہری زخمی ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025