• KHI: Sunny 28.3°C
  • LHR: Sunny 20.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.3°C
  • KHI: Sunny 28.3°C
  • LHR: Sunny 20.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.3°C

میسی کا غزہ میں تشدد کے خاتمے پر زور

شائع August 8, 2014

عالمی شہرت یافتہ ارجنٹائن کے فٹبالر اور یونیسیف کے سفیر لائنیل میسی نے جمعہ کو غزہ میں بچوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور خطے میں بلا جواز تشدد کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

فیس بک پیج پر اپنے پیغام میں میسی کا کہنا تھا کہ ” ایک باپ اور یونیسیف کا سفیر ہونے کے ناطے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعے میں آنے والی فلسطینی بچوں کی تصاویر دیکھ کر سخت افسردہ اور حیرت زدہ ہوں، جہاں تشدد سے کئی نوجواں اپنی زندگیاں کھو چکے ہیں، اور لاتعداد بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

میسی نے کہا کہ بچوں نے یہ تنازعہ پیدا نہیں کیا لیکن وہ اس کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فوجی تنازعے کے نتائج پر غور کرنا چاہیے اور بچوٓں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔

اس بلا جواز تشدد کے سائیکل کو روکنا ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق 8 جولائی سے شروع ہونے والی لڑائی میں 447 بچوں سمیت 1,354 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔

اگست 2013 میں میسی نے ایف سی بارسلونا کے ہمراہ اسرائیل کا دو روزہ امن دورہ کیا تھا۔

میسی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور ہیبرون میں فلسطینی نوجوانوں کو کوچ کیا۔

انہوں نے تل ابیب میں بچوں کو کوچنگ سے پہلے اسرائیلی صدر شمعون پیریز سے بھی ملاقات کی۔

ٹریننگ سیشن پریس سینٹر فار پیس اور اسرائیلی اور فلسطینی فٹ بال فیدریشن کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2026
کارٹون : 4 فروری 2026