سرحد پار فائرنگ، پاکستان کا انڈیا سے احتجاج

شائع August 11, 2014
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے سیالکوٹ میں سرحد پار فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری کی ہلاکت کے بعد ہندوستان سے احتجاج کیا ہے۔

پاکستانی حکام نے ہندوستان پر ' سیز فائر کی خلاف ورزی' کا الزام عائد کرتے ہوئے واقعہ پر باضابطہ احتجاج کیا ۔

محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا پیر کو ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کووزارت خارجہ طلب کیا گیا تاکہ دس اور گیارہ اگست کو سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف احتجاج درج کرایا جا سکے۔

بیان میں بتایا گیا کہ فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

اس سے پہلے ہندوستانی پولیس نے پاکستان پر کشمیر ی سرحد پر فائرنگ میں چار لوگوں کو زخمی کرنے کا الزام لگایا تھا۔

دونوں پڑوسی ملکوں نے 2003 سے سرحد پر سیزفائر کا معاہدہ کر رکھا ہے، تاہم دونوں جانب سے اکثر ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات سامنے آتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق، رواں سال جولائی کے بعد سے ہندوستانی فوج نے 54 ویں مرتبہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025