• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

غیرجمہوری عمل کاردعمل بھی غیرجمہوری ہوسکتاہے،الطاف حسین

شائع August 12, 2014

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت کا غیر جمہوری عمل مناسب نہیں اور غیر جمہوری عمل کا ردعمل بھی غیر جمہوری ہو سکتا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ن لیگ والےنیوٹن کاقانون ضرور پڑھ لیں۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کوکھا نےپینے کی اشیاء پہنچانےکی اجازت نہیں دی جارہی اور اگر اجازت نہ دی گئی تولائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

الطاف حسین نے سوال کیا کہ کیا نوازشریف چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم سڑکوں پرآجائے؟

الطاف حسین نے کہا کہ حکمران جماعت نون لیگ کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور حکومت یزیدی فوج بننے کی کوشش نہ کرے ۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025