عراق: تین بم دھماکوں میں 20 ہلاکتیں
کرکوک: عراق کے شہر کرکوک میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکوں میں بیس افراد ہلاک جبکہ 65 زخمی ہو گئے۔
دو بم دھماکے سیکورٹی فورسز کی جانب سے نگرانی کرنے کے لیے زیر تعمیر عمارتوں کے قریب ہوئے جبکہ تیسرا دھماکا ایک مارکیٹ کے داخلی دروازے پر ہوا۔
یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب عراق کی وفاقی اور کردش سیکورٹی فورسز جون سے داعش شدت پسند گروپ کے خلاف نبرد آزما ہیں۔
خیال رہے کہ داعش نے پانچ صوبوں کے وسیع و عریض علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔
داعش کے ابتدائی حملوں کے بعد عراق کے فوجیوں نے تیل سے مالا مال کرکوک صوبے میں اپنی پوزیشنز خالی کر دی تھیں۔
عراقی فوج کے یہاں سے نکلنے کے بعد کرد فورسز نے کرکوک اور دوسرے متنازعہ علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔
تبصرے (1) بند ہیں