• KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے سے 13 افراد زخمی

شائع September 15, 2014

اسلام آباد: راولپنڈی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹ جانے سے تین شہریوں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں مری روڈ پر راول چوک کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر اُلٹ گئی۔

جبکہ سامنے سے آنے والی سوزوکی کار سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025