• KHI: Partly Cloudy 30.3°C
  • LHR: Clear 39.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.3°C
  • LHR: Clear 39.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.2°C

پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفے منظور کیے جائیں: جاوید ہاشمی

شائع September 26, 2014 اپ ڈیٹ September 26, 2014 12:57pm

ملتان: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اسپیکر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئین کے تحت پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفے منظور کرلیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن میاں محمود الرشید نے 27 اگست کو میڈیا کی موجودگی میں پی ٹی آئی کے استعفے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے حوالے کیے تھے۔

تاہم ایاز صادق کی جانب سے مسلسل اصرار کیا جا رہا ہے کہ وہ استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اراکینِ پارلیمنٹ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

لیکن پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تمام 30 اراکین اپنے استعفے جمع کرواچکے ہیں، لہٰذا انہیں قبول کرلینا چاہیے۔

ملتان میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ نہ تو این اے 149 کے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے اور نہ ہی پی ٹی آئی سے الگ ہوں گے، کیونکہ پارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے ووٹ کے ذریعے انہیں منتخب کیا تھا۔

پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شو کاز نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ صرف کچھ بیانات اور انٹرویوز کی بنیاد پر ایسے نوٹس نہیں بھیجے جاسکتے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے پیر کو تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کی پارٹی رکنیت کو معطل کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026