• KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
  • KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C

راولپنڈی: ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک

شائع September 29, 2014

راولپنڈی: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چک بیلی خان میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ڈمپر گاڑی پر گرگیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو جی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025