جان کیری اس ماہ پاکستان اور انڈیا کا دورہ کریں گے

شائع June 13, 2013

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری ، فائل فوٹو۔۔۔۔۔

 اسلام آباد: پاکستان اور ہندوستان حکام نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری اس ماہ پاکستان اور ہندوستان کا دورہ کریں گے، وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ 

نواز شریف کی جانب سے وزارتِ عظمی ٰ کا حلف اُٹھانے کے بعد کسی بھی اہم ترین غیرملکی کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری جون کے آخری ہفتے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیری کے دورہ کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

امریکی آفیشلز اس سےقبل یہ کہہ چکے تھے کہ نئی حکومت منتخب ہوتے ہی کیری پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستان اور امریکہ افغان جنگ کے اہم اتحادی ہیں لیکن حالیہ دنوں میں دونوں کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔

پاکستان کے علاقہ شمال مشرق میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر امریکی ڈرون حملوں پر پاکستانی عوام میں امریکہ کیخلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

کیری نے اس مہینے کے اوئل میں ڈرون حملوں کا دفاع کیا تھا جبکہ گیارہ مئی کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نواز شریف نے ان سے ڈرون حملے روکنے کو کہا تھا۔

توقع ہے کہ نواز شریف سے ان کی ملاقات میں پاکستان دوبارہ ڈرون حملوں کا معاملہ اُٹھائے گا۔

ہندوستان کے ایک اعلٰی افسر کیمطابق کیری تیئیس اور چوبیس جون کو ہندوستان میں ہونگے اور افغانستان گفتگو کے اہم موضوعات میں شامل ہوگا۔

 اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط  پر افسر نے بتایا کہ امریکہ نے بارہا ہندوستان کے افغانستان میں کردار کو سراہا ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ اسے ( ہندوستانی کردار کو) جاری رکھا جاسکے۔

ہندوستانی آفیشلز نے کہا کہ ہم امریکی وزیرِ خارجہ سے یہ بھی جاننا چاہیں گے کے آگے کیلئے ان کے کیا منصوبے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025