دنیا کا مختصرترین ریموٹ کنٹرول ہیلی کاپٹر

شائع June 13, 2013 اپ ڈیٹ June 13, 2013 09:40pm

تیرہ جون دوہزارتیرہ کوجاپان کی کھلونا ساز کمپنی سی سی پی کا ایک ملازم دنیا کے مختصر ترین کھلونا کمپیوٹر' نینو فالکن' کا عملی مظاہرہ کررہا ہے۔ اے ایف پی فوٹو
تیرہ جون دوہزارتیرہ کوجاپان کی کھلونا ساز کمپنی سی سی پی کا ایک ملازم دنیا کے مختصر ترین کھلونا کمپیوٹر' نینو فالکن' کا عملی مظاہرہ کررہا ہے۔ اے ایف پی فوٹو

کراچی: سی سی پی نامی ایک جاپانی کمپنی نے دنیا کے سب سے چھوٹے انفراریڈ ریموٹ کنٹرول ہیلی کاپٹر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس ننھے منے ہیلی کاپٹر' نینوفالکن'  کا وزن صرف گیارہ گرام ہے اور اس ک چوڑائی مشکل سے 65 ملی میٹر ہوگی۔ نینوفالکن کی گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کے مختصر ترین اُڑنے والے ہیلی کاپٹر کا سرٹیفیکٹ دیدیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ یہ نیا حیرت انگیز کھلونا چھالیس ڈالر ( تقریباً 4500 پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔ ایک چارج پر یہ پانچ منٹ تک پرواز کرسکتا ہےاور اس کی رینج بھی پانچ میٹر تک ہے یعنی یہ گھر اور دفتر وغیرہ میں بوریت کے اوقات میں دل بہلاسکتا ہے۔

نینوفالکن ہیلی کاپٹر کی لمبائی صرف آٹھ سینٹی میٹر اور وزن صرف گیارہ گرام ہے۔ رائٹرز تصویر
نینوفالکن ہیلی کاپٹر کی لمبائی صرف آٹھ سینٹی میٹر اور وزن صرف گیارہ گرام ہے۔ رائٹرز تصویر

ہیلی کاپٹر میں بار بار چارج ہونے والی بیٹری ہے اور ریموٹ کنٹرول میں چار عدد اے اے سیل استعمال ہوتےہیں۔

اس کے دو پروپیلر اور جائروسکوپ کے ذریعے یہ ہموار انداز میں اُڑتا ہے اور ان کو سمونے کیلئے سمارٹ فون میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی سے فائدہ اُٹھایا گیا ۔

یہ ہیلی کاپٹراوپر نیچے ، آگے پیچھے، دائیں بائیں پرواز کرنے کے علاوہ دائرے میں چکر کاٹ سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026