جاوید ہاشمی ’’گو نواز، گو‘‘ کے نعرے لگانے پر مجبور

اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2014
۔ —. فائل فوٹو آئی این پی
۔ —. فائل فوٹو آئی این پی

ملتان: آج صبح نماز عید کی ادائیگی کے بعد یہاں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جاوید ہاشمی کا گھیراؤ کرلیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد جونہی جاوید ہاشمی باہر نکلے، تحریک انصاف کے کارکن پہلے سے ہی ان کے منتظر تھے۔

ان کارکنان نے پہلے داغی کے نعرے لگائے، پھر جاوید ہاشمی کو ’’گو نواز، گو‘‘ کے نعرے لگانے پر مجبور کردیا۔

مشتعل ہجوم میں گھرے ہوئے جاوید ہاشمی کو جان چھڑانے کے لیے گونواز گو کے نعرے لگانے پڑے ۔

اس وقت بے بسی کے تاثرات جاوید ہاشمی کے چہرے سے نمایاں تھے،مشتعل کارکنان کے گھیرے سے نکلنے کے لیے ان کے پاس کوئی راستہ نہ تھا۔ ہرطرف گو نواز گو اور داغی کے نعرے کی گونج رہے تھے۔

جاوید ہاشمی گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے بڑی مشکل سے اپنی گاڑی تک پہنچے، اور میڈیا سے بات کیے بغیرہی وہاں سے چلے گئے۔

تبصرے (3) بند ہیں

raza Oct 06, 2014 12:47pm
His political career has been ended . Now he should rest in piece.
شیخ علی محمد Oct 06, 2014 03:18pm
پاکستان کے اہل نظر اس رپورٹ کو دیکھکر فیصلہ کریں کہ وہ کس کلچر کی طرف جارہے ہیں- کیا یہ اپنے پڑوسی ملک کی طرف نہیں دیکھ رہے ہیں مودی سرکار کوسو دنوں کے اندر ہی ضمنی انتخابات میں سخت شکست ہوئی مگر کسی نے لاٹھی اور ڈنڈے لےکر وزیر اعظم کی کرسی ہتھیانے کے لئے دھاوا نہیں بولا- مودی صاحب اقوام متحدہ میں تقریر ارنے گئے تو پوری اپوزیشن سمیت اسکی قوم اسکی پیٹھ پر تھی اسکے برعکس مملکت خداداد کے وزیراعظم امریکہ پہنچے توغیر مرئی ہاتھوں نے مملکت خداداد کو رسوا کرنے کی پہلے ہی تیاری کر رکھی تھی - لیکن اس ساری نورا کشتی میں پاکستان کا میڈیاخاموش تماشا دیکھرہا ھے بلکہ اسکا بڑاحصہ اس ڈنڈا کلچر کو فروغ دے رہا ہے
Name Oct 06, 2014 06:55pm
Pti aur pat key jeet hogi.