• KHI: Sunny 27.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C
  • KHI: Sunny 27.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C

سوات: سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک

شائع October 12, 2014 اپ ڈیٹ October 12, 2014 12:00pm

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع سوات کے علاقے چار باغ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے ویلیج کمیٹی کے رکن ایوب کے گھر پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں کمیٹی کے رکن ایوب خان موقع پر ہلاک ہوگئے۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کیا اور سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان منگل تان کے علاقے میں جھڑپ ہوئی جس میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026