ایپل iOS 8 میں نستعلیق اردو فونٹ کی شمولیت کا امکان

اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2014
مدثر کا کہناہے کہ نستعلیق کو ایپل آئی او ایس میں شامل کرنا اتنا مشکل نہیں جتنا نظر آتا ہے — فوٹو بشکریہ ایکسپریس ٹریبیون
مدثر کا کہناہے کہ نستعلیق کو ایپل آئی او ایس میں شامل کرنا اتنا مشکل نہیں جتنا نظر آتا ہے — فوٹو بشکریہ ایکسپریس ٹریبیون

ایپل نے اردو کے چاہنے والوں کے لیے اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس ایٹ میں اردو فونٹ نستعلیق میں بھی متعارف کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔

اس امریکی کمپنی نے یہ آپریٹنگ سسٹم سترہ ستمبر کو متعارف کرایا تھا جس میں اردو زبان کو شامل کیا گیا تھا تاہم اس کے لیے فونٹ نسخ کو استعمال کیا گیا تھا مگر اس کے لیے زبان سے متعلق اپلیکشنز جیسے اردو رائٹرز کو آئی پیڈ، آئی فون، آئی ٹچ وغیرہ میں ڈاﺅن لوڈ کرنا ضروری تھا۔

نسخ فونٹ کے استعمال کو دیکھتے ہوئے اردو رائٹ کے بانی مدثر عظیمی نے سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی اور ایک خط ایپل کے سی ای او ٹم کوک کو ای میل کیا جس میں انہوں نے آئی او ایس ایٹ کے لیے اردو کی بورڈ میں نستعلیق ٹائپ فیس کی شمولیت پر زور دیا۔

ان کی یہ کوشش تیرہ اکتوبر کو اس وقت رنگ لائی جب انہیں ٹم کوک کے ایک نمائندے کی جانب سے فون پر رابطہ کرکے بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے ان کی درخواست پر غور کیا جارہا ہے۔

سان فرانسسکو میں کام کرنے والے مدثر کا ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ چاہتے تھے کہ ان کی بچے ٹیکنالوجی کو اپنی ثقافت اور اردو زبان سے واقفیت کے ساتھ استعمال کریں جس کے لیے انہوں نے اردو پر ایک اپلیکشن تیار کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2010 میں آئی او ایس صارفین کے لیے اردو رائٹر نامی ایپ پر مکمل کی بورڈ ڈیزائن کیا جوکہ بہت کامیاب بھی ثابت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ متعدد افراد کو شکایت تھی کہ وہ نسخ فونٹ کو پڑھ نہیں سکتے جبکہ نستعلیق اس حوالے سے زیادہ بہتر ہے اسی لیے ہم نے یہ مہم بھی چلائی۔

ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنیاں جیسے ایپل، گوگل اور مائیکروسافٹ کی جانب سے اردو پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی اسی لیے نستعلیق کے صارفین کو تھرڈ پارٹی جیسے اردو رائٹر اور ان پیج وغیرہ پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مدثر عظیمی کا کہنا ہے کہ پہلے قدم کے طور پر وہ نستعلیق کو اپنانے کے لیے بڑی کمپنیوں جیسے ایپل پر توجہ دے رہے ہیں جو مختلف فونٹس کے لیے اپنا یونی کوڈ تیار کررہی ہے۔

اب آئی او ایس ایٹ میں شمولیت کے بعد توقع ہے کہ باقی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی ایپل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے سسٹمز میں اردو کی بورڈ شام کریں گی اور بتدریج اس میں نستعلیق کو بھی جگہ مل سکے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (7) بند ہیں

ساجداقبال Oct 16, 2014 07:15pm
بھائی صاحب پہلے تو آپ یہ سیکھ لیں کہ نقش کوئی چیز نہیں بلکہ نسخ ہوتا ہے فانٹ کا انداز۔
Labbaik Khan Niazi Oct 16, 2014 07:18pm
Buht acha lga... keo k URDU typing or language sy Smartphone, tablets pc py beth kr, Blogs likh skty, cmnts and Chit Chat.. jo k hmri Mother tongue k liey bht achi kawish hy....
فرحان دانش Oct 16, 2014 10:24pm
ایپل، گوگل اور مائیکروسافٹ نے اردو پر زیادہ توجہ نہیں دی مگر ٹوئٹر نے اردو پر توجہ دی اس وجہ سے اب ٹوئٹر اردو زبان میں بھی دستیاب ہے۔
Mohsina Oct 17, 2014 05:04am
Dawn is also in Naksh - انہوں نے بتایا کہ متعدد افراد کو شکایت تھی کہ وہ نسخ فونٹ کو پڑھ نہیں سکتے جبکہ نستعلیق اس حوالے سے زیادہ بہتر ہے اسی لیے ہم نے یہ مہم بھی چلائی۔
nisar abbasi Oct 17, 2014 09:42am
bohat he zabrdast news h
یمین الاسلام زبیری Oct 18, 2014 03:38am
مدثر صاحب زندہ باد. البتہ تمام دنیا کی تکنیکی کمپنیاں اردو پر کام کرنے کو تیار ہیں لیکن، افسوس کے ساتھ، خود ہم اس کے لیے تیار نہیں. جتنی بھی سہولیات موجود ہیں ان سے بہت کام کیا جاسکتا ہے. لیکن ہماری نوجوان نسل انگریزی حروف کے استعمال کی دلدادہ ہے. اس کی ایک بہت بڑی وجہ بچوں کے لیے اردو میں کتابوں کی کمی ہے. دوسرے اسکولوں میں بچوں کو انگریزی کہانیاں پڑھنے کو تو دی جاتی ہیں لیکن اردو کی نہیں. مدثر صاحب آپ ہی آگے بڑھیں اور اس سلسلے میں ایک مہم چلائیں. شور مچانے سے بہت کچھ حاصل ہوتا ہے.
aamir Oct 20, 2014 08:55pm
Good effort. Kindly make same effort for windows phone which does not support urdu language and urdu keyboard and we have to rely on third party apps like urdu write etc