• KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.3°C

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم

شائع November 18, 2014

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کے نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس 32 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کرگیا ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق منگل کو ہنڈریڈ انڈیکس میں 304 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورانڈیکس 32 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبورکرتا ہوا 32 ہزار چھ پوائنٹس پر بند ہوا۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے مسلسل تیزی کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں اور بیرونی سرمایہ کاروں کی خریداری مارکیٹ کو اوپر کی طرف لے جارہی ہے۔

آج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً 31 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ سیمنٹ، فرٹیلائزراور ٹیکسٹائل اسٹاکس میں سرمایہ کار زیادہ سرگرم نظرآئے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025