• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

چارسدہ: پولیس موبائل پر حملہ،2اہلکار ہلاک

شائع November 18, 2014

چارسدہ: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حملہ میں 2پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ایس ایچ او تھانہ شب قدر گل شید خان کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے شبقدر بازار میں معمول کی گشت پر مامور پولیس موبائل وین پر دستی بم سے حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں حوالدار شاہین اسلام ہلاک اور سپاہی ابراہیم شدید زخمی ہوئے۔

زخمی پولیس اہلکار کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025