• KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Cloudy 30.3°C
  • ISB: Sunny 30.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Cloudy 30.3°C
  • ISB: Sunny 30.1°C

پاک- افغان سرحد پر ڈرون حملہ، 5 افراد ہلاک

شائع اپ ڈیٹ

پشاور: پاک- افغان سرحد کے قریب مبینہ امریکی ڈرون حملہ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع نے پیر کی رات بتایا کہ حملہ افغان صوبہ ننگرہار میں پاکستانی سرحد کے قریب ہوا۔

انتہائی اہم انٹیلی جنس ذرائع نے ڈان ۔ کام کو بتایا کہ امریکی ڈرون طیارہ نے ننگرہار کے گاؤں نازیان میں ایک کپماؤنڈ پر چار میزائل فائر کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ حملہ جس مقام پر ہوا وہ افغان علاقے میں زیرو لائن کے قریب ہے۔

مارے جانے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026