1950 میں پاکستان پر بنی اس دستاویزی فلم کا مقصد عالمی سطح پر نئی ریاست کے حوالے سے معلومات پہنچانا تھا۔

یہ مختصر دستاویزی فلم ٹائمز کی نیوز ریل سیریز 'دی مارچ آف ٹائم' کا ایک حصہ تھی۔

فلم میں پاکستان کی ثقافت، ورثہ، موسیقی اور فن تعمیر کے علاوہ ملک کے ابتدائی دور میں ہونے والی ترقی پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔

فلم میں اُس وقت ایشیاء کی بڑی ایئر فیلڈز میں شمار ہونے والے کراچی کے پرانے ایئر پورٹ کا بھی ذکر ہے۔

فلم کے ذریعے عالمی سطح پر ناظرین کو پاکستان کے قبائلی نظام اور روایات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

فلم میں پاکستان کے ابتدائی میڈیا دور کی بھی منظر کشی موجود ہے۔

پس منظر

نیوز ریل ایک مختصر دستاویزی فلم کی طرح ہے جس میں 20 ویں صدی کا پہلا حصہ نمایاں ہے۔

'دی مارچ آف ٹائم' جرمنی، اٹلی، جاپان اور سویت یونین میں پابندی کا شکار رہی، حتی کہ جمہوری معاشروں میں بھی اسے سنسر کے بعد پیش کیا گیا۔

یہ سیریز 1935 سے 1951 ، سولہ سال تک امریکا میں پیش کی جاتی رہی۔

'دی مارچ آف ٹائم' کے پروڈیوسرز Inside Nazi Germany, Russians in Exile اور Crisis in Iran بھی بنا چکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں