• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

پنجگور، تربت میں ایف ڈبلیو او قافلوں پر حملے

شائع December 21, 2014

گوادر: بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور تربت میں فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے دو قافلوں پر بم حملوں میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو تربت کے علاقے گوگدان مائی میں ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے ایف ڈبلیو او کے ایک قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

دھماکے میں قافلے میں شامل گاڑیوں کو نقصان نہیں پہنچا۔

تاہم، بعد میں نامعلوم مسلح افراد سے جھڑپ کے دوران قافلے میں شامل ایک سیکورٹی اہلکار محمد شبیر معمولی زخمی ہو گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجگور کے علاقے چھٹکان میں ایف ڈبلیو او کے قافلہ پر اسی طرح کا حملہ ہوا لیکن کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025