• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کا خطرہ

شائع December 21, 2014
ایک طالبعلم— رائٹرز فوٹو
ایک طالبعلم— رائٹرز فوٹو

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر آئی ٹی یونیورسٹی اور بہادر خان ویمن یونیورسٹی سمیت پاک فوج کے تحت چلن والے گریڈن کالج کو بند کردیا گیا ہے۔

اس سے پہلے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے قائد اعظم یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔

اسی طرح اسلام آباد کی متعدد پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں پہلے ہی 22 دسمبر سے 28 دسمبر تک چھٹیوں کا غیر معمولی اعلان کر چکی ہیں۔

ان یونیورسٹیوں میں انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی (آئی آئی یو آئی)، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس ٹیکنالوجی (نسٹ)، بحریہ یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) شامل ہیں۔تاہم، نمل 26 دسمبر کو کھل جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 ستمبر 2024
کارٹون : 20 ستمبر 2024