کبڈی کی عالمی تنظیم کا ہندوستان کو چیمپئن ماننے سے انکار

شائع December 23, 2014
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔

کراچی: کبڈی کی بین الاقوامی تنظیم نے ہندوستان کو عالمی چیمپئن تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

ہفتے کو کھیلا جانے والا فائنل میچ امپائز کے ہندوستان کے حق میں بعض فیصلوں کی وجہ سے متنازع ہو گیا تھا۔

فائنل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی میچ کے دوران چھائے رہے تاہم امپائرز کے کچھ متنازع فیصلوں کی وجہ سے چوتھے کوارٹر میں ہندوستانی ٹیم نے جیسے ہی سبقت حاصل کی تو امپائز نے میچ وہیں ختم کر دیا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان احمدشفیق چشتی نے میچ کے بعد الزام عائد کیا کہ ان کے ساتھ اس میچ انتظامیہ اور ریفری نے ناانصافی کی اور دھمکیاں دیں۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اگر ہندوستان ورلڈ کپ منعقد کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ یہ کپ اپنے ہی ملک میں رکھ کر بیٹھ جائے۔

پاکستانی کپتان نے دھمکی دی کہ اگر ہندوستان نے انصافیوں کا یہ سلسلہ برقرار رکھا تو پاکستانی ٹیم آئندہ اس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گی۔

انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کے سی ای او دیوراج چترویدی نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوانین کے مطابق اس طرح کے مقابلوں میں نیوٹرل امپائر استعمال ہوتے ہیں تاہم انہیں یہاں استعمال نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ہندوستان میں منعقد ہوا اور اس میں متعدد ٹیموں نے حصہ لیا تاہم اسے ورلڈ کپ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

عالمی تنظیم کے رہنما نے ہندوستان میں ہونے والے ٹورنامنٹ کو بھی غیرقانونی قرار دیا اور کہا کہ ٹورنامنٹ قوانین کے خلاف ورزی کی گئی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Farhan Rao Dec 24, 2014 09:36am
India Kabi Bi Palistan Ko Kisi Medan Men Jeeta Ho Dekh Hi Ni Sakta .
Wasim Shaikh Dec 24, 2014 01:51pm
Aap ke ye mukhtlif qism ke maloomat aur kuch alag hat khabrain hoti ye bhut achi jese ke current dunia ke 15 ajeeb ghar, Pakistan ke jheelon k mutaliq aur dunia k ajeeb ghar aur isi tharah k khabrain ye aik bhut he maloomati sisla he is ko ziada coverage de jain

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025