• KHI: Partly Cloudy 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.3°C

ملکہ برطانیہ کے نام معمر ترین شاہی سربراہ کا اعزاز

شائع January 24, 2015

گزشتہ روز سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کی وفات کے بعد ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم دنیا کے کسی بھی شاہی خاندان کی معمرترین سربراہ بن گئی ہیں۔

شاہ عبداللہ کی عمر وفات کے وقت 90 سال تھی جبکہ اُن کے بعد شاہی خاندانوں میں سب سے عمررسیدہ ملکہ برطانیہ ہی ہیں جن کی عمر 88 سال ہے۔

امریکی ٹی وی چینلاین بی سی نیوز کے مطابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد 88 سالہ ملکہ الزبتھ دوم نے سعودی عرب کے نئے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کے نام اپنے خط میں تحریر کیا کہ انھیں شاہ عبداللہ کی وفات پر گہرا صدمہ پہنچا ہے، جنھوں نے اپنی پوری زندگی شاہی خاندان اور اسلام کی خدمت کے لیے وقف کردی۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ  دوم  کی  سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبد العزیز (مرحوم) کے ہمراہ ایک یادگار تصویر—۔فوٹو/ بشکریہ ڈیلی میل
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبد العزیز (مرحوم) کے ہمراہ ایک یادگار تصویر—۔فوٹو/ بشکریہ ڈیلی میل

شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کی وفات کے بعدان کے 77 سالہ سوتیلے بھائی شہزادہ سلمان بن عبد العزیز سعودی عرب کے بادشاہ بن گئے ہیں۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 21 اپریل کو 89 برس کی ہو جائیں گی۔ ان کے بعد عمر رسیدہ سربراہان میں ملائیشیا کے سلطان عبدا لحلیم اورتھائی لینڈ کے کنگ بھومی بول ادلیادیج کا نمبر ہے، جو بالترتیب 87 اور 79 برس کے ہیں۔

برطانوی اخبارڈیلی میل کے مطابق ملکہ برطانیہ دنیا بھر میں سب سے لمبے عرصے تک اقتدار میں رہنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرہیں، سب سے زیادہ یعنی 68 سال تک تھائی لینڈ کے ین راما نائن اقتدارمیں رہے تھے۔

اور اگر ملکہ برطانیہ 9 ستمبر تک تخت بادشاہت پر موجود رہیں تو وہ برطانوی تاریخ میں ملکہ وکٹوریہ کے طویل بادشاہت کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025