کائنات کی سب سے خوبصورت حسینہ؟

26 جنوری 2015
مس کولمبیا پولینا ویگا — اے ایف پی فوٹو
مس کولمبیا پولینا ویگا — اے ایف پی فوٹو

کولمبیا کی پولینا ویگا نے کائنات کی سب سے خوبصورت حسینہ کا اعزاز جیت لیا۔

امریکی شہر میامی میں ہونے والی تقریب میں کولمبیا کی حسینہ پولِینا کو مس یونیورس پکارا گیا تو وہ خوشی سے جھوم اٹھی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی امریکی حسینہ نیا سانشیز نے انہیں گلے لگا لیا۔

بائیس سالہ پولینا ایک ماڈل اور طالبہ ہیں جنھوں نے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 87 لڑکیوں کے مقابلے میں مس یونیورس کا اعزاز اپنے نام کیا۔

یہ کولمبیا کو اب تک ملنے والا مس یونیورس کا دوسرا اعزاز ہے اس سے پہلے 1958 میں لیوز مارینا نے کولمبیا کی جانب سے مس یونیورس کا خطاب حاصل کیا تھا۔

مس یونیورس کا تاج پہننے کے بعد پولینا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کولمبیا پوری دنیا کے لیے ایک رول ماڈل ملک ک یحیثیت رکھتا ہے اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ہم اپنے مقاصد کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور عالمی سطح پر متعدد شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔

پولینا نے 10 میں سے 9.9 اسکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی جو اس مقابلے کی تاریخ میں اب تک دیا جانے والا سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں