• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Cloudy 21.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Cloudy 21.1°C

ودیا بالن کو 'بینظیر' بننے کی پیشکش

شائع February 3, 2015

بولی وڈ انڈسٹری اب سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کردار کو نبھانے کے لیے معروف اداکارہ ودیا بالن کو پیشکش کی گئی ہے۔

ہندوستانی اخباردکن کرونیکل کی ایک رپورٹ کے مطابق محترمہ بینظیر بھٹو کا کردار ودیا بالن ادا کریں گی۔

فلم 'ڈرٹی پکچر' اور 'ڈیڑھ عشقیہ' میں اپنے کرداروں سے شہرت حاصل کرنے والی ودیا بالن آج کل اپنی فلم 'ہماری ادھوری کہانی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ انھیں سابق بھارتی اداکارہ سچترا سین کا کردار نبھانے کی پیشکش ہوئی ہے۔

تاہم ابھی تک ودیا بالن کی طرف سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

سابق پاکستانی وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 میں راولپنڈی میں اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ لیاقت باغ پارک میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2014 میں ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل پر بنائی گئی پنجابی فلم ’قوم دے ہیرے‘ کی ریلیز 'امن و امان کی ممکنہ کشیدہ صورتحال' کے پیشِ نظر روک دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:اندرا گاندھی کے قتل پر مبنی فلم پر پابندی

تاہم بینظیر بھٹو کی زندگی پر مبنی فلم مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی پر مبنی پہلی فلم ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

malik Feb 04, 2015 02:14am
i think tabu is best for this role

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025