پشاور: وفاق کے زیر انتظام مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق تمام دہشت گرد سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپ میں نشانہ بنے۔

ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی لاشیں تحویل میں لے کر مقامی انتظامیہ کے حوالے کی گئیں۔

بارودی سرنگ کا دھماکا

مہمند ایجنسی ہی کی تحصیل صافی میں ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ٹرک میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق دھماکے سے ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ مہمند ایجنسی وفاق کے زیر انتظام 7 ایجنسیوں میں شامل قبائلی علاقہ ہے۔

افغان سرحد کے ساتھ واقع قبائلی علاقے دہشت گردوں کی پناہ گاہ تصور کیے جاتے تھے جس کے بعد پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اور خیبر – ون شروع کیے جس میں وسیع علاقے کو عسکریت پسندوں سے واگزار کروائے جانے کا دعویٰ بھی کیا جاچکا ہے۔

قبائلی علاقوں میں میڈیا کو رسائی نہیں ہے جس کے باعث وہاں سے آنے والی اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو پاتی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں