• KHI: Partly Cloudy 30.7°C
  • LHR: Cloudy 28.8°C
  • ISB: Clear 29.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.7°C
  • LHR: Cloudy 28.8°C
  • ISB: Clear 29.9°C

احمد نواز کو علاج کیلئے برطانیہ بھیجنے کا فیصلہ

شائع اپ ڈیٹ

پشاور: آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد نواز پشاور سے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں سے وہ آج چار بجے علاج کی غرض سے برطانیہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

اس سانحے میں 130 بچوں سمیت کم از کم 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بعدازاں پاکستانی طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق سولہ دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشتگردی کے واقعے میں شدید زخمی ہونے والا طالبعلم پشاور سے وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے۔

احمد نواز کے ساتھ ایک ڈاکٹر اور اہلخانہ بھی برطانیہ جائیں گے۔ ڈاکٹر کے مطابق احمد نواز کے علاج پر چھ سے گیارہ ماہ لگ سکتے ہیں۔

ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے احمد نواز کا کہنا تھا کہ وہ دہشتگردوں سے ہرگز خوف زدہ نہیں ہیں بلکہ صحت یاب ہونے کے بعد اپنی تعلیم کا سلسلہ وہیں سے شروع کرے گا جہاں سے ٹوٹا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026