• KHI: Partly Cloudy 25.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.6°C

چار سالہ بچے پر ڈکیتی کا مقدمہ

شائع February 13, 2015

ڈیرہ غازی خان: پولیس نے چار سالہ بچے پر مبینہ ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا۔

مبینہ ملزم کو جمعہ کے روز ایڈیشنل سیشن جج کے سامنے پیش کیا گیا تو انہوں نے بچہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر دھرما پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی سخت سرزنش کی۔

جج نے اصل ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کرنے میں ناکامی اور چار سالہ بچے کو گرفتار کرنے پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ایف آئی آر مسترد کر دی۔

یاد رہے کہ، گزشتہ سال لاہور میں نو مہینے کے ایک بچہ پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے اور روتے ہوئے معصوم بچہ کو عدالت میں جبری پیش کرنے پر ایک پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025