• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.9°C
  • ISB: Rain 27.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.9°C
  • ISB: Rain 27.1°C

علی حیدر کو ہولی وڈ فلم کی پیشکش

شائع February 15, 2015 اپ ڈیٹ February 15, 2015 05:43pm

پاکستانی فنکار دنیا کے کسی بھی حصے کی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے اپنے ہم ممنصب ساتھیوں سے کسی بھی طرح کم نہیں۔

ایسا متعدد افراد سوچتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل فلم پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز (صرف ہندوستان سے ہی نہیں) بھی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں۔

اور اب یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی حیدر کو ایک ہولی وڈ ڈائریکٹر کی جانب سے پیشکش ہوئی ہے۔

سننے میں آرہا ہے کہ علی حیدر کو ڈائریکٹر نے ایک ہولی وڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے جس میں وہ ایک پاکستانی کے کردار کو نبھائیں گے۔

آخری اطلاعات تک علی حیدر اس پیشکش پر غور کررہے ہیں اور انہوں نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026