• KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C
  • KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C

تھیلیسمیا کے مریض کی خواہش پوری

شائع February 16, 2015 اپ ڈیٹ February 16, 2015 07:46pm

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تھیلیسمیا کے شکار ایک مریض کی فوج میں شمولیت کی خواہش پوری کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق سترہ سالہ ماسٹر شعیب اورنگزیب نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ایک خط کے ذریعے اپنی خواہش سے آگاہ کیا تھا۔

آرمی چیف نے اس خط کے بعد اورنگزیب سے ملاقات کی اور انہیں ایک روز کے لیے آرمی کا حصہ بنا دیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے اورنگزیب سے ان کی صحت کے بارے میں پوچھا اور ملک کے دفاع کے حوالے سے ان کے جوش کو سراہا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب تھیلیسمیا کے شکار کسی بچے کو پاکستان آرمی میں ایک دن کی ملازمت عطا کی گئی ہو۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026