• KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C

آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر کمینز انجر کا شکار

شائع March 7, 2015

سڈنی: آسٹریلیا کی ٹیم کے فاسٹ بالر پیٹ کمینز سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

کپتان کلارک نے کہا کہ کمینز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اسی وجہ سے سڈنی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

کمینز کمر کی تکلیف کے باعث آخری 3سال میں آسٹریلیاکی ٹیم میں بہت کم کھیل سکے ہیں اور افغانستان کے خلاف بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

فاسٹ بالر نے 2011 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

انہوں نے جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں 6وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

انہیں انگلینڈ کے خلاف 2012 کی ون ڈے سیریز میں سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے گھر واپس بھیج دیا گیا تھا۔

لیکن آسٹریلیا کے لئے خوش آئند خبر یہ ہے کہ مچل مارش روبہ صحت ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025