• KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

ملک میں امن و سلامتی قائم کرکے رہیں گے، آرمی چیف

شائع March 10, 2015

ایبٹ آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے ملک میں امن و سلامتی قائم کرکے رہیں گے اور دہشتگردی سمیت دیگر چیلنج پر قابو پائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا اور نوجوان کیڈٹس سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پی ایم اے فوجی تربیت کا اعلٰی ادارہ ہے اور عسکری قیادت کی پہلی درسگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کیڈٹس اپنے اندر اعلٰی کردار، ہمت اور قابلیت پیدا کریں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نوجوان کیڈٹس مشکل چیلنجز مت گھبرائیں، صف اول میں رہ کر دہشتگردی کے خاتمے کی روایت برقرار رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025