• KHI: Partly Cloudy 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C

محسود قبائل سے تعلق رکھنے والے 13 افراد قتل

شائع March 15, 2015

جنوبی وزیرستان سے ایک ہی قبیلے سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے شکتوئی میں 13 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا ہے اور مرنے والے تمام افراد کا تعلق جنوبی وزیرستان کے محسود قبیلے سے ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

ادھر مردان میں محمکہ انسداد دہشت گردی کے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ دہشت گرد اور بھتہ خور محمد رؤف کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم پر پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں لوگوں سے بھتہ وصول کرنے کا الزام ہے اور ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج بھی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم کے قبضے سے دستی بم، پستول اور کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025