چارسدہ :خواتین اوربچوں سمیت 10افراد کا قتل

شائع April 5, 2015 اپ ڈیٹ April 5, 2015 12:58pm

پشاور: چارسدہ میں تنگی کےعلاقے جیندی میں ایک شخص کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ حملہ آور نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی اور واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو نے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال تنگی منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کے عزیزوں کے بیان پرابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔

مقتولین کے رشتے داروں نے ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص کا اس گھر میں رشتہ ہوا تھا مگر اب شادی سے انکار پر اس نے پورے خاندان کو ہلاک کر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026